• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C

خیبر ایجنسی : شدت پسندوں نے تین گاڑیاں نذرِ آتش کردیں

شائع July 12, 2014

خیبر ایجنسی : خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے شگائی میں بعض شدت پسندوں نے گزشتہ رات فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کی تین گاڑیوں کو آگ لگا دی ۔

ڈان ڈاٹ کام کے نمائندے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ گاڑیاں علاقے میں سڑک کی تعمیر کے حوالے سے ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ ایک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

عسکریت پسندوں کی جانب سے علاقے میں پمفلٹس بانٹے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن میں خاصہ دار فورس، سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور حکومتی افسران کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنی کارروائیاں ترک کردیں، دوسری صورت میں انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ پمفلٹس مقامی شدت پسند تظیم جیشِ خراسان کی جانب سے بانٹے گئے۔

اس کے علاوہ انھیں بکرآباد سمیت دیگر علاقوں میں دیواروں پر بھی چسپاں کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر، مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب پشاور میں ایک سرچ آپریشن کے دوران مٹانی پولیس نے 62 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ، جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ بیشتر دہشت گرد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025