میسی عظیم ترین کھلاڑی بننے کے قریب

شائع July 12, 2014
رائٹرز فوٹو-
رائٹرز فوٹو-

ریو ڈی جنیرو : ارجنٹائن کے لیوئنل میسی کے لیے اتوار کو جرمنی کے خلاف ورلڈکپ فائنل کی شکل میں خود کو دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں کی صف میں شامل کروانے کا بہترین موقع حاصل ہورہا ہے۔

بارسلونا کے لیے کھیلتے ہوئے ان کے تمام زبردست گولز اور اعزازات کے باوجود ان کی حقیقی عظمت کا تعین ورلڈکپ کا فائنل ہی کرے گا۔

جیسے 1958ء کے سترہ سالہ پیلے ہو یا 2010ء کے اینڈرس انسیٹا، میراڈونا، زین الدین زیدان اور رونالڈو، فٹبال کی تمام بڑی شخصیات نے دنیائے کھیل کے سب سے ایونٹ میں خود کو منوایا ہے۔

گزشتہ چھ سیزن کے لیے میسی کے ریکارڈ بریکنگ کارکردگی کو اس وقت تک مانا نہیں جاسکتا جب تک وہ اپنی ٹیم کے لیے ورلڈکپ نہیں جیت لیتے۔

برازیل کی 1970ء کی فاتح ٹیم میں شامل رابرٹو ریویلینو کے الفاظ "اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ارجنٹائن جیتا تو وہ پیلے اور میراڈونا جیسے کھلاڑیوں کی صف میں کھڑا ہوگا"۔

خاص طور پر آسمانی نیلے اور سفید دھاریوں والی نمبر دس شرٹ پہننے والے 27 سالہ میسی کے لیے میرا ڈونا کے برابر آنے کے لیے اس سے اچھا موقع کوئی نہیں۔

میراڈونا کو 1986ء کے فائنل میں مغربی جرمنی کے کھلاڑیوں نے اپنے گھیرے میں لے رکھا تھا اس لیے وہ جورگی بورکچاگا کے لیے وننگ گول کا موقع ہی فراہم کرسکیں گے مگر وہ پورے ٹورنامنٹ پر چھائے رہے تھے جبکہ میسی کو ابھی اپنا بہترین کھیل دکھانا ہے۔

میراڈونا نے ناک آﺅٹ مرحلے میں انگلینڈ اور بیلجیئم کے خلاف بہترین انفرادی گول کیے تھے جبکہ میسی پہلے مرحلے میں کیے گئے چار گولز تک ہی محدود ہیں، خاص طور پر سیمی فائنل میں ڈچ ٹیم کے خلاف ان کی کارکردگی کافی مایوس کن ثابت ہوئی تھی۔

برازیل کے خلاف 7-1 سے متاثر کن کامیابی کے باوجود جرمنی کے مقابلے میں ارجنٹائن کی پوزیشن زیادہ بہتر سمجھی جاسکتی ہے۔

لیوئنل میسی مکمل طور پر فٹ ہیں اور کپتان بھی ہیں اس طرح ٹیم کے لیے ان کی اچھی کارکردگی جیت کی ضمانت بن سکتی ہے۔

لیوئنل میسی کے اس سے پہلے کے دونوں ورلڈکپس کا اختتام جرمنی کے ہاتھوں ہوا تھا، پہلے 2006ء کے کوارٹر فائنل میں پنالٹی ککس اور 2010ء میں اسی مرحلے کے میچ میں 4-0 سے شکست کھا کر ارجنٹائن ٹیم ایونٹ سے باہر ہوئی تھی۔

بارسلونا کے لیے 425 میچز میں 354 گولز کرنے والے میسی نے بھی 2012ءمیں تیسری بار فیفا کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز جیتنے پر کہا تھا وہ چاہتے ہیں کہ لوگ ان کی فٹبال ہمیشہ یاد رکھیں۔

ابھی ڈچ ٹیم کے خلاف کامیابی رپ اپنے انسٹاگرام فالوورز کے نام پیغام میں میسی نے کہا "ہم اب اپنی منزل سے بس ایک چھوٹے سے قدم کی دوری پر کھڑے ہیں"۔

کارٹون

کارٹون : 18 جون 2025
کارٹون : 17 جون 2025