'اگر ارجنٹینا جیت جاتا تو سالوں ہمارا مذاق اڑاتا'

شائع July 14, 2014
ریو ڈی جنیرو کے کوپا کبانا ساحل پر جرمنی کے مداح۔ — اے پی
ریو ڈی جنیرو کے کوپا کبانا ساحل پر جرمنی کے مداح۔ — اے پی

ورلڈ کپ سے توہین آمیز انداز میں باہر ہونے والے برازیل نے جرمنی کے ہاتھوں اپنے حریف ارجنٹینا کے فائنل میں شکست پر خوب جشن منایا ۔

برازیلن مداح مطمئن ہیں کہ ارجنٹینا ان کی سر زمین پر ناکام ہوا۔

ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں جرمنی کے ماریوگوئٹز کے فیصلہ کن اور واحد گول سکور ہونے پر برازیلیا اور ساؤ پالو آتش بازی سے روشن ہو گئے۔

سٹیڈیم کے قریب ہی ایک بار میں برازیلن 'رو !رو! ارجنٹیا' کے نعرے لگاتے رہے۔

ادھر، ریو ڈی جنیرو کے ساحل سمندر پر ایک بڑی سکرین پر فائل دیکھنے کے لیے جمع ہزاروں ارجنٹینا کے مداح افسردہ تھے تو دوسری جانب برازیلین گاتے اور ناچتے رہے۔

ساحل سمندر پر موجود ایک 45 سالہ برازیلن کایو فیرازنے آسمان کی جانب دیکھتے ہوئے کہا' خدا کا شکر ہے کہ جرمنی جیتا'۔

'اگر ارجنٹینا جیت جاتا تو وہ سالوں تک ہمارا مذاق اڑاتے'۔

ماراکاناکے باہر اور کوپا کبانا میں مبینہ طور پر برازیلین اور ارجنٹینا کے شائقین کے درمیان جھڑپوں کی خبروں کے بعد تناؤ دیکھا گیا۔

جی ون نیوز ویب سائٹ کے مطابق، پولیس نے سٹیڈیم کے قریب مداحوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ فاتح جرمنی نے برازیل کو سیمی فائنل میں 1-7 سے عبر ت ناک شکست دی تھی لیکن اس کے باوجود برازیلنز جرمنی کی حمایت کرتے پائے گے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ برازیل کی ارجنٹینا کے ساتھ فٹبال 'دشمنی' سب سے اوپر سمجھی جاتی ہے۔ ارجنٹینا کے جیتنے کا مطلب جرمنی اور نیدر لینڈز سے شکست خوردہ برازیل کے زخموں پر نمک لگانا تھا۔

ارجنٹینا بھی پیچھے نہیں رہا

بارہ جون کو ورلڈ کپ شروع ہونے کے بعد برازیل آنے والے ارجنٹینا کے مداح اپنے میزبانوں کو یہ کہہ کر طعنے دیتے رہے تھے کہ ان کا ڈیاگو میراڈونا برازیل کے پیلے سے بڑا کھلاڑی تھا۔

برازیل کی جرمنی کے ہاتھوں شکست کے بعد ارجنٹینا کے مداح سات انگلیاں اٹھا اٹھا کر نعرے لگاتے رہے کہ ' اِنہوں نے سات گول کھائے'۔ جواباً برازینٹھ اپنے پانچ مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے نعرے لگاتے رہے۔

نیدر لینڈز سے تیسری پوزیشن کا میچ میں ہارنے کے بعد ارجنٹینا کے مداحوں کا ایک گروپ رات گئےریو کی سڑک پر شور مچاتا رہا کہ 'اب گنتی دس ہو چکی'۔

تاہم اتوار کو رونے کی باری ان ارجنٹینا کے مداحوں کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2025
کارٹون : 2 جولائی 2025