• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C

گوجرانوالہ: چچا نے تین بچوں کو کرنٹ لگاکر قتل کردیا

شائع July 14, 2014

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے کرنٹ لگاکر تین معصوم بھتیجوں کو قتل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کامونکی کے نواحی گاؤں راجہ میں پیش آنے والے واقعے کے دوران رمضان نامی ملزم نے اپنی بھابھی اور ان کے پانچ بچوں کو سحری میں نشہ آور چیز کھلا کر لوہے کی چار پائیوں سے باندھا اور کرنٹ لگاکر فرار ہوگیا۔

بجلی کے جھٹکوں سے چار سالہ طیب ،سات سالہ ایمان اور پانچ سالہ مہک موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون سکینہ بی بی اور دو بچوں دو سالہ حسن اور نو سالہ منزہ کو تشویشناک حالت میں مرید کے اسپتال منتقل کردیا ۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025