• KHI: Sunny 33.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.3°C
  • KHI: Sunny 33.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.3°C

موڈیز نے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ منفی سے مثبت کردی

شائع July 14, 2014 اپ ڈیٹ July 14, 2014 05:38pm

کراچی: بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی معیشت کی کارکردگی سے متعلق جاری رپورٹ میں موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے۔

موڈیز کے مطابق ریٹنگ کو منفی سے مستحکم کیا گیا ہے اور یہ سی اے اے ون پر برقرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر نمایاں طور پر بہتر ہوئے ہیں جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی قابو میں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یورو بانڈز کے اجراء کی وجہ سے معیشت کو دو ارب ڈالر کا سہارا ملا ہے۔

موڈیز کے مطابق حکومت کی جانب سے معیشت کی اصلاح کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات قابل ستائش ہیں جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی اگلی قسط ملنے کے امکانات بھی روشن ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026