بولی وڈ حسیناؤں کے جلوے

شائع July 17, 2014 اپ ڈیٹ July 22, 2014

عید کے قریب آتے ہی جہاں ہر طرف گہما گہمی دکھائی دیتی ہے وہیں ہندوستان میں بھی نت نئے ملبوسات اور جیولری کے ساتھ فیشن ویک زور و شور سے جاری ہے، ماڈلز کی منفرد جیم اسٹونز اور روبی سے تیار کردہ جیولری کے ساتھ ریمپ پر واک نے لوگوں کی خوب داد وصول کی۔

ماڈلز نے ہندوستانی اور مغربی دونوں طرز کے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے جبکہ بولی وڈ اداکاروں کی شرکت نے شو کو چار چاند لگا دیے۔ ایک طرف روایتی بھاری بھر کم ساڑھی ہے تو دوسری جانب دلکش نیکلس پہنی سفید فراک میں ماڈل، ہر سو رنگ برنگے ملبوسات اور جیولری کو لوگوں نے خوب پسند کیا۔