پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈان ڈاٹ کام کے نمائندے نے زلزلہ پیما مرکز کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے پشاور سمیت ،دیر ،شانگلہ ،تخت بھائی، ملاکنڈ اور سوات سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی زیر زمین گہرائی ساٹھ کلومیٹر تھی، جبکہ مرکزکوہِ ہندوکش ریجن تھا۔
زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔











لائیو ٹی وی