• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C

پشاور گیس سلینڈر کا دھماکا، چار افراد ہلاک

شائع July 21, 2014

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج پیر کی صبح ایک سی این جی اسٹیشن پر گیس سلینڈر کے دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر ایک سی این جی اسٹیشن پر گاڑی میں گیس بھرنے کے دروان ہوا۔

دھماکے سے چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025