• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

بہاولپور کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے دو افراد ہلاک

شائع July 30, 2014

ملتان: جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور کے قریب ایک تیز رفتار کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد ہلاک، جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں، ہلاک ہونے والے دونوں میاں بیوی بتائے جارہے ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر خانے کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار ٹرک سے جا ٹکرائی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ کار کراچی سے لاہور کی جانب جارہی تھی۔

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025