• KHI: Partly Cloudy 30.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.7°C

رحیم یار خان: ماں بیٹی کو تیزاب سے جھلسا دیا گیا

شائع August 1, 2014 اپ ڈیٹ August 1, 2014 11:43am

رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نامعلوم افراد نے دو خواتین پر تیزاب پھینک کر انہیں جھلسا دیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق صادق آباد کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی رہائشی آمنہ اور اُس کی والدہ مومنہ اپنے گھر کے صحن میں موجود تھیں کہ چار نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر اُن پر تیزاب پھینک دیا اور خود موقع سے فرار ہو گئے۔

تیزاب سے اٹھارہ سالہ آمنہ اوراس کی چالیس سالہ والدہ کا چہرہ اور بازو جھلس گیا۔

دونوں ماں بیٹی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر صادق آباد منتقل کردیا گیا، جہاں اُن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق تیزاب سے جھلسنے والی چالیس برس کی خاتون مومنہ نے بتایا کہ اُس کی بیٹی کی شادی احمد نامی شخص سے ہوئی تھی، لیکن گھریلو جھگڑوں کے بعد نوبت طلاق تک پہنچ گئی۔

مومنہ کے مطابق اُسے اپنے داماد احمد پر شبہ ہے۔

پولیس تھانہ سٹی صادق آباد نے آمنہ کی والدہ کی مدعیت میں آمنہ کے سابق شوہر احمد سمیت چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔

اضافی رپورٹنگ: میاں فیصل، نمائندہ ڈان نیوز

کارٹون

کارٹون : 19 اپریل 2026
کارٹون : 17 اپریل 2026