گھوٹکی: غیرت کے نام پر سسر کے ہاتھوں بہو قتل

شائع August 1, 2014 اپ ڈیٹ August 1, 2014 01:45pm

گھوٹکی: صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں سسر نے غیرت کے نام پر اپنی بہو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق تحصیل اوباڑو کے تھانہ کھمبڑا کے گاؤں میوا کورائی میں سسر نے اپنی بہو کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم ملزم کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026