ڈیرہ اسماعیل خان: سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد گرفتار

شائع August 6, 2014 اپ ڈیٹ August 6, 2014 10:57am

پشاور: پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لونی میں آج بدھ کی صبح پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے اس حوالے سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ نوکی ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی کا علاقہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026