چمن میں دھماکا، آٹھ افراد زخمی

شائع August 7, 2014 اپ ڈیٹ August 7, 2014 11:17am

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چمن میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس افسر میر احمد نے جمعرات کو بتایا کہ چمن جیل کے قریب ایک سرکاری افسر کی رہائش گاہ کے باہر موٹر سئیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

زخمیوں میں دو پولیس اہلکاروں کے علاوہ چھ راہگیر زخمی ہوئے، جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ماضی قریب میں شدت پسندوں نے چمن میں پولیس تھانوں اور دوسری سرکاری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔

افغان سرحد سے ملحق چمن بلوچستان کا ایک حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026