• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

انقلاب مارچ 14 اگست کو شروع ہوگا ، طاہر القادری

شائع August 10, 2014

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اتوار کے روز لاہور میں یومِ شہداء منایا گیا۔

دوسری جانب عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ قادری نے اپنے کارکنوں اور حامیوں سے کہا کہ اگر وہ حکومتی روکاوٹوں کے باعث شرکت نہ کرسکیں وہ اپنے علاقوں اور شہروں میں ہی یومِ شہداء منانیں۔

ان کارکنوں میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

واضح رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف دس اگست (اتوار کو) لاہور میں یومِ شہداء منانے کا اعلان کیا تھا۔

ڈاکٹرطاہر القادری پہلے ہی یہ اعلان کرچکے ہیں کہ اُن کی جماعت پاکستان مسلم لیگ (نواز) حکومت کو اس حوالے سے آخری وارننگ دے چکی ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

گزشتہ روز بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں عوام تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک پولیس کانسٹبل ہلاک اور عوامی تحریک کے کارکنوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025