• KHI: Sunny 28.9°C
  • LHR: Sunny 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.5°C
  • KHI: Sunny 28.9°C
  • LHR: Sunny 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.5°C

ڈالر پھر سینچری بنانے میں کامیاب

شائع August 13, 2014

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت سو روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی شرح مبادلہ ستر پیسے کے اضافے کے ساتھ سو روپے سے بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ سیاسی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ توقع کی جا رہی تھی کہ ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگی، لیکن پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات نے ان توقعات پر پانی پھیر دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026