• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

شام چار بجے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کروں گا، طاہر القادری

شائع August 16, 2014

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے وہ آج شام چار بجے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہے کہ ہم انقلاب کے بغیر یہاں سے واپس نہیں جائیں گے، اور فتح تک ہم سب اسلام آباد میں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رات 11 بجے اسلام آباد میں داخلے کی اجازت ملی۔

آبپارہ میں جلسہ گاہ پہنچنے پر پی اے ٹی کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انقلاب آنے میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ہم آئین پر یقین رکھتے ہیں اور 'انقلاب مارچ' پرامن رہے گا۔

طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ ' ہمیں دس دن تک ماڈل ٹاؤن میں قید کیا گیا اورکھانے، پانی اور دیگر سہولیات سے محروم کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر گولی چلے تو اپنا سینہ پیش کردیں، لیکن گولی کا جواب گول سے نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی فتح تک وہ مارچ کے شرکاء کے ساتھ رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025