• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

سیالکوٹ کے قریب سرحد پر انڈین افواج کی بلااشتعال فائرنگ

شائع August 18, 2014 اپ ڈیٹ August 18, 2014 10:34am

سیالکوٹ: آج علی الصبح یہاں چارہ اور چپراڑ سیکٹر کے سرحدی علاقوں پر ہندوستانی فوجیوں کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں چناب رینجرز کے دو اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔

چناب رینجرز کے ذرائع کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع ہوا، جو صبح سات بجے تک جاری رہا۔

ہندوستانی فوج کی فائرنگ کا چناب رینجرز نے بھی بھرپور جواب دیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رُک گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد مویشی بھی ہلاک ہوگئے، جبکہ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

سیالکوٹ سے عمران صادق کی اضافی رپورٹنگ۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026