• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

سیالکوٹ سیکٹر پر ہندوستان کی پھر فائرنگ، ایک شخص زخمی

شائع August 24, 2014 اپ ڈیٹ August 24, 2014 10:30am

سیالکوٹ: سیالکورٹ کی ورکنگ باؤنڈی پر ہندوستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور آج اتوار کی صبح بھی جڑوال سیکٹر پر فائرنگ کا ایک تازہ واقعہ پیش ٓآیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق فائرنگ سے متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہفتے کو بھی ہندوستان کی جانب سے سیالکوٹ کی ورنگ باؤنڈری پر واقعہ مختلف سیکٹروں پر ہندوستانی فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا ہے جس میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ان واقعات میں کئی مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ سیالکوٹ کے سرحدی علاقے پر واقع دیہاتوں میں کچے مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ہندوستانی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026