• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

سیالکوٹ: چارواہ سیکٹر پر انڈین فورسز کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

شائع August 25, 2014 اپ ڈیٹ August 25, 2014 11:15am

سیالکوٹ: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستان کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں چناب رینجرز کے دو جوان بھی شامل ہیں۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فائرنگ کے بعد چناب ریجنجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

ڈان نیوز کے نمائندے کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کے نتیجے میں سیالکوٹ کی سرحد پر متعدد دیہاتوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد مویشیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ رو بھی انڈین سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے چڑوال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا تھا۔

ہفتے کو بھی ہندوستان کی جانب سے مختلف سیکٹروں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور اس دوران ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026