• KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C

غزہ — مزید تباہی

شائع August 26, 2014

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اتوار کے روز مزید بارہ فلسطینیوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ ایک گاڑی پر میزائل داغ کر حماس کے ایک رہنماء کو ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فلسطینی شہریوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ ہر اس جگہ سے دور چلے جائیں کیونکہ ہم ہر مقام کو اپنا ہدف بنائیں گے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے مزید 65 فلسطینی مارے جا چکے ہیں جبکہ اسرائیلی کارروائی میں مجموعی طور پر 2115 کے قریب فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر عام شہری ہیں۔