ہنگو: بم دھماکے میں تین اہلکار زخمی

شائع September 6, 2014 اپ ڈیٹ September 6, 2014 02:40pm

پشاور: ڈسٹرکٹ ہنگو کے علاقے شنیاری میں در ثمن کے مقام پر سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈان ڈاٹ کام کے نمائندے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک نائب صوبیدار سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026