مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

شائع September 11, 2014 اپ ڈیٹ September 11, 2014 11:38am

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے دھرنوں کی صورتحال اور دونوں جماعتوں اور حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا۔

ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026