خیرپور: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں دو گروہوں کے درمیان خونریز تصادم میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ڈان نیوز ظہیر عباس کے مطابق خیر پور کے علاقے پریالو میں اوڈھا اور اولڑا گروہ کے افراد زمین کے تنازعے پر دیرینہ دشمنی کے باعث ہفتے کو آمنے سامنے آگئے اور نوبت تصادم تک جا پہنچی۔

دو طرفہ تصادم کے نتیجے میں اولڑا برادری کے چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ کی آوازوں سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جس کے بعد دونوں گروہوں کی جانب سے بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

نمائندے کے مطابق مذکورہ گروہوں کے درمیان گزشتہ دو ماہ سے کشیدگی جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں