• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

ہنگو: نامعلوم افراد کی فائرنگ، جے یو آئی ف کے رہنما ہلاک

شائع September 21, 2014

پشاور: پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے تورغنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے رہنما شیر عالم ہلاک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا شیر عالم گاڑی میں سفر کررہے تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے مولانا شیر عالم موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

بعد میں مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ضلعی ہسپتال منتقل کردیا۔

مولانا شیر عالم فاروقی ہنگو سے ایم پی اے مفتی جنان کے قریبی ایسوسیٹ تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025