• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C

پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ دورانیے میں غیراعلانیہ اضافہ

شائع September 26, 2014

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈشیدنگ کا دورانیہ آٹھ سے دس جبکہ دیہات میں بارہ سے چودہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

یہ بات ڈان کو مختلف اضلاع کے صارفین سے بات کرکے معلوم ہوئی ہے۔

این ٹی ڈی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہری علاقوں میں بجلی تقسیم کار کمپنیاں روزانہ چھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دورانیہ آٹھ سے دس گھنٹے ہے۔

این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک کو اس وقت 3500 میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے تقسیم کار کمپنیوں کو روزانہ چھ گھنٹے تک بجلی بند رکھنا پڑتی ہے۔

نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے جنرل منیجر محمد مسعود نے بتایا" اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار ساڑھے تیرہ سے ساڑھے چودہ ہزار جبکہ اس کی طلب سترہ سے اٹھارہ ہزار میگاواٹ ہے"۔

انہوں نے کہا" تو اوسطاً اس وقت ملک کو ساڑھے تین ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے"۔

جب انہیں بتایا گیا کہ اس وقت ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے تو ان کا جواب تھا کہ اس پر لیسکو اور دیگر کمپنیوں سے بات کریں گے۔لیسکو کے آپریشن ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس وقت لاہور اور ملحقہ اضلاع میں شیڈول کے مطابق چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا"لیسکو کو اس وقت ساڑھے تین ہزار میگاواٹ بجلی ضرورت ہے مگر ہمیں صرف 2280 میگاواٹ فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہم شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کررہے ہیں"۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025