• KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C

ٹیکس فراڈ پر میسی کو عدالتی کارروائی کا سامنا

شائع October 4, 2014

میڈرڈ : فٹبال کی دنیا کے سپراسٹار لیونل میسی کے لیے مبینہ ٹیکس فراڈ پر ٹرائل کا خطرہ اس وقت مزید بڑھ گیا جب جمعے کو اسپین کی ایک عدالت نے مقدمے میں ان کا نام ڈالنے کے خلاف دائر اپیل کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کو آگے بڑھانے کا حکم جاری کردیا۔

ارجنٹینا کے معروف فارورڈ اور ان کے والد جورگے ہوراسیو میسی پر گزشتہ سال یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے 2007 سے 2009 کے دوران فٹبالر کے امیج رائٹس سے ہونے والی آمدنی پر 4.16 ملین یوروز کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

جونیئر اور سنیئر میسی دونوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے ستمبر 2013 میں بارسلونا کی ایک عدالت میں اپنے بیان کے دوران اس کا الزام اپنے سابقہ ایجنٹ پر عائد کردیا تھا۔

باپ اور بیٹے کے بیانات کی بنیاد پر پبلک پراسیکیوٹر نے مقدمے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا مگر جولائی میں عدالت نے یہ رولنگ جاری کی ایسے "کافی شواہد" موجود ہیں جن کی روشنی میں لگتا ہے کہ میسی نے"اس کی اجازت دی اور وہ اس سے واقف تھے" کہ فرضی کمپنیاں تشکیل دے کر ان کے امیج رائٹس کی آمدنی پر ٹیکس ادا کرنے سے بچا جارہا ہے، جس کی روشنی میں ہدایت کی جاتی ہے کہ استغاثہ اس مقدمے کو آگے بڑھائے۔

میسی کے وکلاءنے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تاہم جمعے کو عدالت نے اسے مسترد کرتے ہوئے سابقہ فیصلے کو برقرار رکھا اب میسی اور ان کے والد کے پاس عدالتی فیصلے کے خلاف دوبارہ اپیل کے لیے پانچ روز کی مہلت موجود ہے اور اگر وہ بھی مسترد ہوئی تو میسی کے خلاف ٹرائل کا آغاز ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ ستائیس سالہ لیوئنل میسی نے 2009 سے 2012 کے دوران مسلسل چار بار بیلون ڈی اور ٹائٹل جیتا تاہم گزشتہ برس پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو یہ تاج ان سے چھین لیا تھا، اسی طرح میسی دنیا کے چوتھے سب سے امیر کھلاڑی بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025