فہد مصطفیٰ کا اداکاری سے شروع ہونے والا سفر اب تک بہت روانی سے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے۔

ٹیلیویژن اسٹار کی حیثیت سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے فہد مصطفیٰ نے پروڈکشن، گیم شو کی میزبانی اور اب اپنی پہلی فلم 'نامعلوم افراد' کے ذریعے بھی خود کو منوایا ہے اور ان کی یہ فلم باکس آفس پر بہت اچھی جا رہی ہے۔

فہد مصطفیٰ فلم
فہد مصطفیٰ فلم 'نامعلوم افراد' کے پوسٹر میں

ان اسٹیپ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اکتیس سالہ اداکار نے کہا کہ ان کے آگے بڑھتے کریئر کے لیے فلمیں کرنا تو یقینی تھا اور میرا ماننا ہے کہ میں اداکاروں کی اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جنہوں نے اچھے ڈراموں کے ذریعے ٹی وی انڈسٹری کو دوبارہ بحال ہونے میں مدد دی، ہم نے پاکستانی ڈراموں کا تصور بدل دیا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اب فلمی صنعت کو اسی طرح اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلم کی پروڈکشن میں اپنے کردار کے حوالے سے موجود غلط فہمیوں کو کلئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں شان نہیں کوئی پروڈیوسر مجھ پر اپنی دولت لٹانے کے لیے تیار نہیں ہوگا، یہ آپ کا کام ہے جو خود اپنی زبان سے بولتا ہے اور یہی وجہ ہے میں نے اس فلم کو اپنا سو فیصد دیا، میں نے اسے پروڈیوس نہیں کیا، مگر کسی بھی اداکار سے پہلے سیٹس پر پہنچتا تھا اور کوئی سین نہ ہونے کے باوجود بہت دیر تک وہاں رہتا تھا کیونکہ مجھے اس پراجیکٹ سے بہت زیادہ امیدیں تھیں۔

ماہرہ خان کی طرح 'نامعلوم افراد' کے اسٹار بھی اپنے پاس آنے والے ہر پراجیکٹ کے لیے تیار نہیں "اس فلم سے پہلے مجھے ’آپریشن 021' اور ڈیلٹا، ایکو، فوکس ٹروٹ کی بھی پیشکش ہوئی تھی، مگر جہاد پر فلمیں میرے مزاج کے مطابق نہیں، میں چاہتا ہوں کہ لوگ میری وجہ سے فلموں کو دیکھیں اس لیے نہیں کیونکہ ان میں حب الوطنی کا عنصر موجود ہو"۔

فہد کا کہنا تھا کہ 'میں چاہتا تھا کہ ’نامعلوم افراد‘ میرے نام پر بکے اور کامیاب ہو۔۔ اور ایسا ہی ہوا‘۔

فہد مصطفیٰ نے ان افواہوں کو بھی مسترد کر دیا کہ نامعلوم افراد بولی وڈ کی 'ہیراپھیری' سے متاثر ہو کر بنائی گئی اور انہوں نے خبروں کو غلط قرار دیا۔

فہد مصطفیٰ
فہد مصطفیٰ 'جیتو پاکستان' میں بطور میزبان

پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے گیم شو کی میزبانی کر کے فہد مصطفیٰ نے کئی محاذ کھول لیے یہاں تک کہ عامر لیاقت نے بھی فہد کو اپنے شو انعام گھر میں طنز کا نشانہ بنایا، تاہم ان کا ردِعمل کافی خوشگوار تھا "میں نہیں جانتا کہ عامر بھائی نے یہ کیوں سوچا کہ میں اپنا موزانہ ان سے کر رہا ہوں'۔

"ہاں، وہ مجھ سے سینئر ہیں اور جب میں نے گیم شو کی میزبانی شروع کی تھی تو انہوں نے میری کامیابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا"۔

فہد نے کہا "میں نہیں جانتا کہ انہیں یہ کیسے لگا کہ میں ان کی طرح بننے کی کوشش کر رہا ہوں، وہ ایک عالم ہیں جو آیات اور احادیث کے حوالے دیتے ہیں، جبکہ میں ایک انٹرٹینر ہوں جو تفریح کو پسند کرتا ہے، ہاں میرے شو میں ان کے پروگرام کے مقابلے میں زیادہ انعامات دیے جاتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ مقابلے کا مذاق اڑائیں"۔

اداکاری کے علاوہ فہد ڈرامے پروڈیوس کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں تاہم ان دنوں اپنی نئی لولی وڈ فلم 'ماہِ میر' کی ریہرسل میں مصروف ہیں۔

فواد نے کہا کہ "بڑی اسکرین پر کامیاب ہونے کے باوجود ٹیلی ویژن سے ناتا برقرار رکھوں گا اور جلد ہی میں بطور پروڈیوسر اپنی پہلی فلم کا اعلان کروں گا، کیوںکہ میں پاکستانی فلم انڈسٹری کو اس مقام پر لے جانا چاہتا ہوں کہ انڈین اداکار بھی یہاں آکر کام کرنے میں فخر محسوس کریں۔“

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Ms Lashari Oct 16, 2014 11:03am
Fahad Seems to be self centered.... Anyhow best of luck.... Congrates to you for being one of the guys who are giving new direction to our film industry. Just hope to not see you moving Bollywood. we need our talent here as SHAN is doing his best.