• KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C

امریکی اسکول میں فائرنگ،حملہ آور طالبعلم کی خود کشی

شائع October 25, 2014

لاس اینجیلس: ایک امریکی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ طالب علم نے فائرنگ کے بعد خود کشی کر لی۔

امریکی شہر میریز ویلی کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد عمارت کے دروازے بند کر دیے گئے جبکہ پولیس نے اسکول میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسکول کے کیفے ٹیریا میں پیش آیا جہاں اس وقت 50 سے زائد افراد موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق مسلح حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ اسکول کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ ہنگامی حالات کے باعث اسکول کو اس وقت لاک کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور ایرجنسی سروسز کے ادارے سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025