پی سی بی آئندہ ہفتے عامر کی کلیئرنس کیلئے درخواست دیگا

شائع November 12, 2014
اکستان کرکٹ بوڑڈ کے چیئرمین شہریار خان—آن لائن فائل فوٹو۔
اکستان کرکٹ بوڑڈ کے چیئرمین شہریار خان—آن لائن فائل فوٹو۔

ابو ظہبی: پاکستان کرکٹ بوڑڈ کے چیئرمین شہریار خان نے منگل کے روز کہا ہے کہ پابندی ختم ہونے سے قبل محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھلانے کے لیے اینٹی کرپشن یونٹ سے درخواست جلد کی جائے گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ متعلقہ کھلاڑی کا بورڈ، چیئرمین اینٹی کرپشن سیکورٹی رونی فلینیگن اور آئی سی سی کا بورڈ کرے گا۔

عامر کی پابندی اگست 2015 میں ختم ہوگی۔ شہریار نے کہا کہ ان کا بورڈ درخواست فائل کرے گا۔

انہوں نے کہا: ’گیند اب ہمارے کورٹ میں ہے، جیسے ہی کوڈ میں تبدیلی کی گئی ہم نے کاغذی کروائی شروع کردی تھی اور آئندہ چند روز میں اے سی ایس یو کے چیئرمین کو درخواست بھیجی جائے گی جس پر وہ فیصلہ کریں گے۔‘

پابندی سے قبل عامر نیشنل بینک کے لیے کھیلتے تھے تاہم بینک نے پابندی کے بعد ان کا کانٹریکٹ منسوخ کردیا تھا۔

محمد عامر کے علاوہ اس وقت کے کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باؤلر محمد آصف پر بھی انگلینڈ کے خلاف 2010 کے لارڈز ٹیسٹ میں پیسوں کے عوض جان بوجھ کر نو بال کروانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

تینوں کھلاڑیوں نے برطانیہ میں جیل میں بھی وقت گزارا۔ تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلمان اور آصف نے اسی طرح کی نرمی حاصل کرنے کے لیے مناسب کام نہیں کیا۔

شہریار نے کہا: ’ دیگر دونوں کھلاڑیوں نے ندامت کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے دوسروں کو اس کے خطرے سے آگاہ کیا، عامر ایسا کرچکے ہیں اس لیے ان کا کیس سلمان اور آصف سے مختلف ہے اور ہم نے دیگر دونوں کھلاڑیوں کو بتایا دیا کہ جب تک ان کا ریہیب مکمل نہیں ہوجاتا انہیں اس طرح کی نرمی نہیں ملے گی۔‘

سلمان اور آصف نے عامر کو دی جانے والی مدد پر اعتراض کیا اور دعویٰ کیا کہ ان کا ریہیب مکمل ہوچکا ہے۔

دوسری جانب سلمان بٹ امید کر رہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی معطلی جلد ختم کرنے میں مدد کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2025
کارٹون : 2 جولائی 2025