• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

حفیظ کا ایکشن پھر مشکوک قرار

شائع November 13, 2014

ابو ظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران میچ آفیشلز نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا۔

آئی سی سی حکام کے مطابق میچ آفیشلز کی پاکستانی ٹیم مینیجر معین خان کو دی جانے والی رپورٹ میں 34 سالہ بولر اور سابق کپتان کے بولنگ ایکشن پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

حفیظ کے بولنگ ایکشن کو اب آئی سی سی کے مشکوک بولنگ ایکشن جانچنے کے لیے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق جانچا جائے گا۔

آئی سی سی کے اس حوالے سے موجود ضوابط کے مطابق اب محمد حفیظ کو 21 دنوں کے اندر اپنے ٹیسٹ کرانے ہوں گے، جبکہ ٹیسٹس کے نتائج آنے تک وہ کھیل میں حصہ لے سکتے ہیں۔

پاکستان نے تین میچوں کی سیریز کا یہ پہلا میچ 248 رنز سے جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

حفیظ سعید اجمل کے بعد پاکستان کے دوسرے آف اسپنر ہیں، جنہیں آئی سی سی کے بولرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اجمل کے علاوہ سری لنکا کے سچترا سنینایاکے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، بنگلہ دیش کے سہاگ غازی، اور زمبابوے کے پراسپر اتسیا، تمام آف اسپنرز کے ایکشن رپورٹ کیے گئے، اور بعد میں انہیں معطل کردیا گیا تاکہ وہ اپنا ایکشن درست کرنے پر کام کرسکیں۔

یاد رہے کہ حفیظ اور سعید اجمل، دونوں ہی کے بولنگ ایکشن زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی پائرکوٹ نے رپورٹ کیے تھے۔ رواں سال اگست میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوران انہوں نے ہی سعید اجمل کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025