• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

انڈر-اسکروٹنی حفیظ پاکستانی سکواڈ میں برقرار

شائع November 14, 2014

ابو ظہبی: پاکستان نے مشکوک باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے باوجود آل راؤنڈر محمد حفیظ کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔

جمعرات کو ابو ظہبی میں پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر میچ حکام نے حفیظ کا ایکشن رپورٹ کیا تھا۔

اس میچ میں میزبان پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 248 رنز سے ہرا کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل قوانین کے مطابق، باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد حفیظ کو 21 دنوں کے اندر اندر اپنے ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔

تاہم اس عرصہ کے دوران وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے والے 15 رکنی سکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

پیر کو دبئی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں زخمی اوپنر احمد شہزاد دکھائی نہیں دیں گے۔

وہ نیوزی لینڈ کے تیز باؤلر کورے اینڈرسن کی باؤنسر لگنے کی نتیجے میں زخمی ہونے کے بعد وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم باقی دو ٹیسٹ میچوں میں جیت کے حوالے سے پر اعتماد ہے۔

شہزاد نے پہلے ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کے بہترین 176 رنز بنائے تھے۔

امید کی جا رہی ہے کہ شہزاد کی جگہ شان مسعود یا توفیق عمر ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 26 نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

15 رکنی سکواڈ: مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، توفیق عمر، شان مسعود، اسد شفیق، اظہر علی، احسان عادل، حارث سہیل، عمران خان، محمد طلحہ، راحت علی، سرفراز احمد، یاسر شاہ، یونس خان، ذوالفقار بابر۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025