لائیبیریا سے آیا پاکستانی ایبولا کا شکار نہیں، حکام

اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2014
لائبیریا سے آنے والے سینتالیس سالہ مسافر کو دوران پرواز تیز بخار کی شکایت ہوئی تھی — اے ایف پی فائل فوٹو
لائبیریا سے آنے والے سینتالیس سالہ مسافر کو دوران پرواز تیز بخار کی شکایت ہوئی تھی — اے ایف پی فائل فوٹو

کراچی: افریقی ملک لائیبیریا سے کراچی آنے والے مسافر کو ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا تاہم اس میں ایبولا وائرس کی کوئی علامت نہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق لائبیریا سے آنے والے سینتالیس سالہ مسافر کو دوران پرواز تیز بخار کی شکایت ہوئی۔

کراچی پہنچنے پر اسے ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردایا گیا۔


مزید پڑھیں: ایبولا سے بچاؤ کی ویکسین تیار


ڈائریکٹر جناح اسپتال تسنیم احسن کا کہنا ہے کہ مریض ہارون میں ایبولا وائرس کی کوئی علامت نہیں تاہم انہیں 21 دن تک سرویلینس میں رکھا جائے گا۔

ملیر کا رہائشی ہارون انتیس نومبر کو لائبیریا ایئر پورٹ سے کراچی کیلئے روانہ ہوا تھا۔

این آئی ایچ اور عالمی ادارہ صحت کی ٹیمیں مریض کے خون کے نمونے حاصل کریں گی۔

اس سے قبل چینیوٹ سے تعلق رکھنے والے شخص کی ہلاکت کی وجہ ایبولا سمجھتی جارہی تھی تاہم بعد میں یہ پیشرفت سامنے آئی کہ وہ شخص یپاٹائٹس سی کا مریض تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں