• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

فیصل آباد: پی ٹی آئی کارکن کی نماز جنازہ ادا

شائع December 9, 2014 اپ ڈیٹ December 9, 2014 11:47am

فیصل آباد: گزشتہ روز فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ-نواز کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے حق نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پیر کو احتجاج کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 سالہ نواز کی ہلاکت کے بعد پی ٹی آئی نے منگل (آج) ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا۔

رکن صوبائی اسمبلی عارف عباسی نے ڈان کو بتایا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکن کی ہلاکت پر احتجاجاً آج فیصل آباد میں خیابان سرسید کے قریب آئی جے پرنسپل روڈ کو بلاک کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کارکن نماز ظہر کے بعد صادق آباد میں جمع ہوں گے اور پرنسپل روڈ پر ریلی نکالیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین نے بھی آج یوم سوگ کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

نواز کی ہلاکت کے بعد پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے فیصل آباد کے آبپارہ چوک اور پنجاب کے مختلف حصوں میں بڑی شاہراہوں کو بلاک کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026