عوامی تحریک کا ملک گیراحتجاج کا اعلان

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2014
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری احتجاجی مظاہرین کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں—۔فائل فوٹو/ عرفان حیدر
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری احتجاجی مظاہرین کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں—۔فائل فوٹو/ عرفان حیدر

لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چھ ماہ مکمل ہونے پر 17 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

عوامی تحریک کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیزکے مطابق سترہ دسمبر کو ماڈل ٹاؤن واقعے کی تفتیش میں تاخیر کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

پریس ریلیز میں تمام اتحادی جماعتوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی اُسی دن کیا جائے گا۔

احتجاج کا فیصلہ پارٹی چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایات پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت سینیئر رہنما زاہد فیاض نے کی جبکہ ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز سمیت پورے ملک سے عوامی تحریک کے رہنما اجلاس میں شریک ہوئے اور 17 دسمبر کو یومِ احتجاج کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

عوامی تحریک کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے نام پر انصاف کو پسِ پشت ڈال دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے سلسلے میں عوامی تحریک کے ساتھ ہونے والے تمام وعدوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

خرم نواز کے مطابق ہم نے سندھ کے پولیس ۤافسر کے نام پر اتفاق کیا تھا، لیکن دو دن بعد ہی حکومت نے اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وزیراعظم نواز شریف اس پولیس افسر سے مطمئن نہیں ہیں۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے بعد حکومت نے عوامی تحریک سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور خود ہی جےآ ۤئی ٹی بنا لی۔


مزید :سانحہ ماڈل ٹاؤن


یاد رہے کہ رواں برس سترہ جون کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں پی اے ٹی کے متعدد کارکن ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

جس کے بعد واقعے کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی، تاہم عوامی تحریک نے اسے مسترد کردیا تھا۔

تبصرے (3) بند ہیں

Nadeem Dec 10, 2014 09:37pm
میں دیکھ سکتا ہوں کے مبشر لقمان صاحب بھی کھڑے ہوئے ہیں. میرا سوال ڈان نیوز سے ہے کیا یہ صحافت کے اصولوں کے منافی نہیں کیا ایک جنرل لسٹ اس طرح کھلے عام سیاسی پارٹیوں میں شمولیت کر کے بھی بظاہر غیر جانبدار پروگرام کے اینکر بن سکتے ہیں. جواب ضرور دیجئےگا.
Aurangzeb Niazi Tolido USA Dec 10, 2014 09:40pm
Qadri left Imran when he was sure PTI is going to resighn from assemblies and on every seat he will contestin bye ellections. BUT it didnot happen in Bhakkar was lowest and Imran cousion won,depressed and went back.Didnot join imran on 30 nov but in Faisalabad when he saw a changed picture of imran khan he gave statement all pat people must join in sorrow day.He was sent on 14 august to cut importance of PTI and now he is keeping the same dates altaf will be doing same all together against Imran Khan .i will be waiting for the day when mycountrymen prove to be wiseenough and decide there future as IS permerit
Aurangzeb Niazi Tolido USA Dec 10, 2014 10:07pm
BUT NO VOTE FOR QADRI,AS PROVED IN ABHAKKER (LOWEST) WHY WE DONOT UNDERSTAND OUR PEOPLE.TO ME WE ARE ONE OF THE BEST NATION WITH WORST LEADERSHIP.WAITTING FOR THE DAY WHEN THIS NATION WILL GET GOOD HONEST LEADERSHIP WE ALL WILL BE PROUD PAKISTANIES AND OUR CHILDREN WILL GO BACK TO OWN COUNTRY TO SERVE INSHALLAH