سعودی پولیس کی شیعہ گاؤں میں کارروائی، چار ’دہشت گرد‘ ہلاک

شائع December 20, 2014

ریاض: سعودی پولیس نے ہفتے کے روز اہل تشیع افراد کے ایک گاؤں میں چار ’دہشت گردوں‘ کو ہلاک کردیا جن پر ایک فوجی کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔

سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق چاروں ’دہشت گردوں‘ میں سعودی فوجی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم بھی شامل ہے۔

آدمیہ گاؤں میں ہوانے والے اس شوٹ آؤٹ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

سعودی فوجی عبدالعزیز بن احمد کو اتوار کے روز عوامیہ کے قریب ہلاک کیا گیا تھا۔

یہ گاؤں دمام شہر کے قریب واقع ہے اور یہاں سیکورٹی فورسز اور شیعہ مظاہرین کے درمیان متعدد جھڑپیں ہوچکی ہیں۔

فروری میں ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران دو مظاہرین اور دو پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025