ضمیر کی آواز کے خلاف ووٹ دیا، رضا ربانی

اپ ڈیٹ 06 جنوری 2015
سینیٹر رضا ربانی—فائل فوٹو۔
سینیٹر رضا ربانی—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آرمی ایکٹ اور 21 ویں آئینی ترمیم کے حق میں اپنے ضمیر کے خلاف ووٹ دیا۔

21ویں ترمیم کی قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظوری کے بعد سینیٹ میں بھی ان ترامیم کو منظور کر لیا گیا۔

قومی اسمبلی میں ان ترامیم کے حق میں 248 جب کہ سینیٹ میں 78 اراکین نے ووٹ دیا جب کہ ان کے خلاف کوئی بھی ووٹ نہیں دیا گیا۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ووٹ ان کی پارٹی کی امانت تھا اس لیے انہوں نے بل کے حق میں رائے دی۔

انہوں نے کہا کہ جتنا شرمندہ وہ آج ہیں، اس سے قبل شاید کبھی نہیں ہوئے جب کہ آئندہ کا لائحہ عمل وہ خود طے کریں گے۔

ایک موقع پر رضا ربانی ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (5) بند ہیں

Habib Jan 06, 2015 06:25pm
siasat to koi in se seekhay. vote de be diya or ab heelay bahanay.
Anwar Amjad Jan 07, 2015 03:56am
Ya shayad pehli dafa imandari se vote dia.
حسین عبداللہ Jan 07, 2015 11:30am
کیاپچھلے پانچ سال آپ کا ضمیر رکھتے تھے ؟آپ کے دور حکومت میں تو دہشتگردی کے شکار افراد کو دنوں ہفتوں لاشیں اٹھائے احتجاج کرنا پڑا اور عوامی احتجاج نے آپ کو مجبور کردیا کہ آپ کچھ معمولی اقدامات اٹھائیں محترم بس کریں خداکے لئے سب نے مرنا ہے دوسروں کی موت پر سوئے رہنے والا آپ کا ضمیر اپنی مفاد کے لئے جھاگ گیا۔۔۔معزرت کے ساتھ یہ انتہائی خودغرضی اور گھٹیا سوچ ہے
Waseem Jan 07, 2015 12:04pm
If so called leaders and parliamentarians honestly work for nation this time will never come, they are responsible to destroy democracy in Pakistan and should be ready to pay the cost!
الیاس انصاری Jan 07, 2015 03:24pm
اگر اتنے ہی شرمندہ تھے جتنا ظاہر کر رہے ہیں تو ووٹ دینے سے بہتر تھا کہ استعفی دے دیتے