جامعہ حفصہ کی طالبات کی بغدادی کو پاکستان آنے کی دعوت بغاوت قرار

شائع January 9, 2015

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے جامعہ حفصہ کی طالبات کی داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو پاکستان آنے کی دعوت کو بغاوت قرار دے د یا۔

جامعہ حفصہ کی طالبات نے شدت پسند عرب تنظیم داعش کے رہنما ابوبکر بغدادی کو پاکستان آنے کی دعوت دی جسے اسلام آباد پولیس نے ریاست کیخلاف بغاوت قرار دے دیا ہے ۔

اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو اسپیشل رپورٹ بھجوا کر قانونی کارروائی کیلئے رہنمائی بھی مانگ لی۔

ڈان نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق شہداء فاؤنڈیشن کا بیان ریاست کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبات کا بیان سیکشن 121،121 اے اور 505 ون اور ٹو کے زمرے میں آتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ ریاست کےخلاف اعلان جنگ پر عمر قید یا موت کی سزا ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کی کاپی
اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کی کاپی

تبصرے (3) بند ہیں

ALI SAJID NAQVI Jan 09, 2015 01:03am
اُس مدرسے کے مہتمم اور طالبات کو تو بہت پہلے ہی گرفتار کر لینا چاہیئے تھا ۔اگر مشرف نے آپریشن کیا تھا تو کیا غلط کیا تھا ؟ موجودہ حکومت کو ان سے کیا ہمدردی ہے آخر ؟
خان Jan 09, 2015 10:38am
کیا جماعت اسلامی، جمعیت علماۓ اسلام اور ان جیسی دوسری جماعتوں نے کبھی اس مولوی عزیز کی کھل کر سرزنش کی؟ میرا خیال ہے یہ سب مولوی آپس میں ملے ہوۓ ہیں۔ جمہوریت میں ان کی دال نہیں گل رہی یہ اندر سے داعئش اور ٹی ٹی پی جیسی تنظیموں کے ساتھ ہیں۔ کیوں کہ خونی انقلاب کے زریعے سے ہی ان مولویوں کے ہاتھ اقتدار آ سکتا ہے۔
حسین عبداللہ Jan 09, 2015 07:08pm
مسلم لیگ نون کی گذشتہ تاریخ اور موجودہ سوچ کی نہج واضح طور پر اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یہ لال مسجد سمیت دیگر شدت پسندوں پر خود سے بالکل ہاتھ نہیں ڈالینگے البتہ میڈیا شور شرابہ ضرور کرینگے کیونکہ انہیں یہ احساس ہے کہ وہ اسی قسم کی بیساکیوں سے ہی برسر اقتدار آئے ہیں

کارٹون

کارٹون : 8 فروری 2026
کارٹون : 7 فروری 2026