• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

ایران : احمدی نژاد کے نائب صدر کو بدعنوانی پر سزاء

شائع January 22, 2015

تہران: ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا الرحیمی کو اعلیٰ عدالت نے غبن اور دھوکا دہی کے الزام میں سزا سنا دی۔

سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے دور حکومت میں نائب صدر کی حیثیت سے کام کرنے والے محمد رضا الرحیمی کو سپریم کورٹ نے طویل دورانیے تک چلنے والے کیس میں جرمانے اور قید کی سزا سنائی ہے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے "ارنا" کے مطابق 66 سالہ محمد رضا رحیمی پر 5 سال قید کے ساتھ ساتھ 10 ارب ریال (37 کروڑ روپے) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نچلی سطح کی عدالت نے ان کو 15 سال قید کی سزاء سنائی تھی۔

عدالتی حکام کے مطابق سابق نائب صدر کو غبن اور دھوکا دہی کے الزام میں سزا سنائی گئی تاہم ملزم کو کورٹ آف اپیل میں جانے کا حق حاصل ہے۔

رضا الرحیمی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے اپیل کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپیل کورٹ کے فیصلے کے بعدہی سابق نائب صدر کو قید کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کے نئے صدر حسن روحانی نے بھی بد عنوانی کو ملک کا بڑا مسئلہ قرار دیا تھا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے 2014 کے بد عنوان ممالک کی فہرست میں اسلامی جمہوریہ ایران 175 ممالک میں 136ویں نمبر پر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025