بلوچستان: گوادر میں یوسی کونسل کے نومنتخب چئیرمین قتل

شائع February 4, 2015 اپ ڈیٹ February 4, 2015 12:18am

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے یوسی کونسل کے نومنتخب چئیرمین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر کے علاقے چہاب کلمتی میں نامعلوم مسلح افراد نے یوسی کونسل کے نومنتخب چئیرمین ناصر حسن کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ناصر حسن شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ اس دوران زخموں کی تاب نا لاتے ہو ئے ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے ہیں۔

واقع کی مذمت کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے کل ضلع گوادر میں شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے 205 کلو گرام بارودی مواد پکڑ کر صوبے میں ہونے والی بڑی دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بنادیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026