پشاور: خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی میں وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔

مزید پڑھیں : ضرب عضب کے دوران 1100 دہشت گرد ہلاک ہوئے، عاصم سلیم باجوہ

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں خیبر ایجنسی میں عسکریت پسنوں کے خلاف آپریشن خیبر-ون شروع کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا جس میں بڑے علاقے کو کلیئر کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

خیبر ایجنسی وفاقی حکومت کے زیر انتظام 7 قبائلی علاقوں میں سے ایک ہے جو کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر ہونے کی وجہ سے شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ جانے جاتے تھے مگر ان علاقوں میں فوج کے آپریشن کی وجہ سے عکسریت پسندی کا خاتمہ کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسداد دہشت گردی کا ایکشن پلان منظور

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور میں عسکریت پسندوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا تھا جس میں 130 سے زائد بچوں سمیت 150 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا اور ملک بھر میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں