• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

گلگت: چیک پوسٹ پر حملہ ،5رینجرز اہلکار زخمی

شائع March 15, 2015 اپ ڈیٹ March 15, 2015 10:34am

گلگت: پاکستان کے شمالی علاقے گلگت میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں 5رینجرز کے اہلکار زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ضلع دیامر میں بسری چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

حملہ آوروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

فوری طور پر یہ معلوم نہ ہو سکا کہ حملہ آوروں میں سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہ ہو سکی۔

زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت کے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیرستان اور دیگر قبائلی علاقے پاک فوج کی جانب سے آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر میں مختلف علاقے دہشت گردوں سے پاک کیے گئے ہیں جس کے بعد دیگر علاقوں میں ان عسکریت پسندوں کی جانب سے رد عمل دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026