• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

گھوٹکی: 7 سالہ بچی کا بے رحمی سے قتل

شائع March 15, 2015

گھوٹکی: سندھ کے شہر گھوٹکی میں 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی جس کو گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں شعبان لاشاری کی رہائشی سات سالہ بچی امنہ گذشتہ رات سے لاپتہ تھی۔

پولیس کے مطابق بچی آمنہ کے دونوں کانوں کی بالیاں اتارنے کے بعد بچی کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش پرائمری اسکول میں پھینکی گئی۔

آمنہ گزشتہ شب لاپتہ ہو گئی تھی، بچی کے ورثاء رات بھر اسے تلاش کرتے رہے لیکن وہ نہ مل سکی، صبح سرکاری اسکول کی دیوار کے ساتھ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کی لاش تحویل میں لیا اور اسپتال منتقل کر دیا۔

فوری طور پر مقدمے کا اندراج نہ ہوسکا البتہ پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025