• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Rain 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Rain 15.2°C

چھولے سستا مگر بادشاہوں کا بھی پسندیدہ پکوان

شائع October 20, 2017

راولپنڈی: روایات کے مطابق جب مغل شہنشاہ شاہ جہاں کو ان کے بیٹے اورنگزیب نے قید کیا تھا، شاہ جہاں روزانہ کھانے کے لیے صرف ایک ہی پکوان پیش کرنے کا حکم دیتے تھے اور وہ چھولے تھے۔ شاہ جہاں نے اپنی باقی کی تمام زندگی اگرہ قلعہ میں قید ہوکر گزاری تھی جہاں وہ تاج محل کو دیکھتے تھے اور غذا کے طور پر صرف چھولے کھایا کرتے تھے۔ شاہ جہاں کا باورچی ان کے بکوان کو کچھ نئے اور الگ طریقوں سے بنایا کرتا تھا جس کی ترکیب پورے انڈیا میں مقبول ہوئی۔

آج بھی چھولے بنانے کی کچھ مختلف ترکیبات موجود ہیں۔ ان کو چنوں کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔ چھولے زیادہ تر ناشتے میں استعمال کئے جاتے ہیں جن میں لاہوری چنے، بھنے ہوئے چنے،آلو چنے، مکھنی چنے، مرغ چنے، چھولے بٹورے اور بہت سے پکوان شامل ہیں۔

ان چھولوں کو رات بھر سکھانے کے بعد صبح پکایا جاتا ہے اور پھر مختلف قسم کے مصالحے اور کھانے کا سوڈا شامل کر کے ان کو تیار کیا جاتا ہے۔ چھولے صحت کے لیے بھی بہت مفید غذا ہے اور ان سے کولیسٹرول بھی کنڑول کیا جاسکتا ہے۔

ان چھولوں کو گرما گرم پوریوں اور نان کے ساتھ ساتھ چاولوں کے ساتھ بھی بڑا شوق سے کھایا جاتا ہے۔

راولپنڈی کے علاقے کرتارپورا کے ایک ریسٹورنٹ میں چھولے کے پکوان بنانے والے باورچی محمد کامران کا کہنا تھا کہ چھولے بہت سے لوگ شوق سے کھاتے ہیں اور ان کو مختلف ذائقہ دینے کے لیے اس میں گوشت بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ چھولوں کو مختلف طریقوں سے کھاتے ہیں کوئی گوشت شامل کرتا ہے کوئی چاول کے ساتھ کھاتا ہے تو کوئی مکھن شامل کرتا ہے ہر طرح سے یہ پکوان بہت ذائقہ دار اور مفید ہوتا ہے۔

سابق ڈسٹرک ناظم راجا طارق کیانی نے ڈان کو بتایا کہ وہ صدر بازار کے چنے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔خاص طور پر حمید کے چنے گزشتہ 35 سالوں سے چنے خریدنے کے لیے سب سے مقبول جگہ رہی ہے۔ یہ اسٹال دس بجے کھل کر دوپہر دو بجے بند ہوجاتا ہے۔

ایک اور اسٹال عوامی مسلم لیگ کے صدر سیخ رشید کے گھر کے پاس لال حویلی کے باہر لگتا ہے جہاں کے باورچی محمد ساجد کا کہنا ہے کہ شیخ رشید ان کے اسٹال کے چھولے بڑے شوق سے کھایا کرتے تھے۔

مزیدار ذائقہ اور کم قیمت میں ملنے والے چھولوں کے پکوان کھانے والوں کو بے حد پسند اتے ہیں اور صحت کے لیے بھی نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمد محبوب Apr 14, 2015 11:57am
زبردست ! منہ میں پانی بھر آیا :P لیکن ایک بات کی سمجھ نہیں آئی جس طریقے سے یہ بنائے جاتے ھیں ان میں کون سی غذایت باقی رہ جاتی ھے :O

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025