• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کو 6 گول سے شکست

شائع May 2, 2015 اپ ڈیٹ May 2, 2015 01:25pm

ہوبارٹ: آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کویک طرفہ مقابلے کے بعد 6گول سے ہرادیا

پاکستانی ٹیم کوئی گول کرنےمیں کامیاب نہ ہوسکی۔

آسٹریلیا کے شہرہوبارٹ میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

میزبان ٹیم نے پاکستان کو 0-6 کی عبرت ناک شکست سے دوچارکیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے فلائین اوگلوی اور جیک ویٹن نے 2، 2 جبکہ کائیل براون اور بلیک گوورز نے ایک ایک گول کیا۔

اس سے پہلے ٹورنامنٹ کےافتتاحی میچ میں آسٹریلیا کی اے ٹیم نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کل اپنا دوسرا میچ آسٹریلیا اے کےخلاف کھیلےگی۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026