• KHI: Sunny 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.5°C
  • KHI: Sunny 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.5°C

انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی کامیابی

شائع May 5, 2015

ہوبارٹ: آسٹریلیا میں کھیلے جارہے انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایک کے مقابلے میں چار گول سے فتح حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے دلبر حسین نے دو جبکہ محمد عرفان اور عمر بھٹہ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

مزید پڑھیں: انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کو 6 گول سے شکست

پاکستان اپنا اگلا میچ نیوزی لینڈ کےخلاف جمعرات کو کھیلے گا۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستانی ٹیم کے خلاف آسٹریلوی ٹیم چھ گول اسکور کرنے میں کامیاب رہی جبکہ پاکستانی ٹیم ایک بھی گول نہ کرسکی۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025