• KHI: Clear 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Clear 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

پاکستان ہاکی ٹیم کی شکستوں کا سلسلہ برقرار

شائع May 18, 2015

سیئول: پاکستان ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے جنوبی کوریا میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دے دی۔

اولپمک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کوریا کے دورے پر ہے جہاں وہ چار ہاکی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پہلے میچ میں جنوبی کوریا نے اپنی مکمل برتری ثابت کرتے ہوئے پاکستان کو کسی بھی موقع پر کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہ کیا۔

جنوبی کوریا نے میچ کے چاروں کوارٹرز میں ایک ایک گول کیا جبکہ پاکستانی ٹیم ملنے والے چند مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی اور کوئی بھی گول اسکور نہ کرسکی

دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 20 مئی کو کھیلا جائیگا۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025