سفاری پارک راولپنڈی: غفلت سے بندر بھی ہلاک
راولپنڈی : وائلڈ لائف سفاری پارک راولپنڈی میں شیر اور نیل گائے کے بعد اب بندر بھی مر گیا جبکہ بھیڑیے کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ راولپنڈی کے وائلڈ لائف سفاری پارک میں جانوروں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ، ہفتے کے روز وہاں پر بندر مر گیا۔
![]() |
ذرائع کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف سفاری پارک میں بھیڑیے کی حالت بھی تشویشناک ہے جبکہ دیگر جانوروں کی حالت بھی کچھ بہتر نہیں۔
خیال رہے کہ 2روز قبل شیر اور 2نیل گائے بھی مر گئے تھے۔
ذرائع کہتے ہیں کہ انتظامیہ کی طرف سے جانوروں کو دیئے جانے والے غیر معیاری خوراک کے باعث ایک کے بعد دوسرا جانور ہلاک ہو رہا ہے۔
![]() |
ذرائع کا دعویٰ تھا کہ شیر کی روزانہ خوراک 8 کلو گوشت تھی مگر اس کو بھی 8 کلو کے بجائے 4 کلو گوشت دیا جاتا تھا۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سفاری پارک انور احمد نے بھی مؤقف دینے سے انکار کیا۔
یاد رہے بھوک اور پیاس سے پہلے شیر مرا تھا ، پھر 2 نیل گائے اور شرارتی بندر کی ہلاکت ہوئی ہے۔














لائیو ٹی وی