انڈیا کو زمبابوے کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی میں شکست
ہرارے: زمبابوے نے بلا آخر سابق عالمی چیمئین انڈیا کے خلاف ہوم سیریز میں اپنی ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم کو دس رنز سے ہرا دیا۔
اتوار کو یہاں ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں شامو شیبابا کے کیریئر بیسٹ 67 رنز کی بدولت میزبان ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 7-145 رنز بنائے۔
جواب میں ہندوستان کی ٹیم نے تیز رفتاری سے رنز بنانا شروع کیے لیکن نو گیندوں پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد ان کی رفتار دھیمی پڑ گئی۔
زمبابوے کی بہتر ہوتی فیلڈنگ کے سامنے مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز ہی بنا سکی۔
زمبابوے کے گراہم کریمر نے تین اہم وکٹیں اپنے نام کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 18 رنز دیے۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں