پاک- سری لنکا میچ میں تماشائیوں کی ہلڑ بازی

شائع July 19, 2015

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران تماشائیوں کی ہلڑ بازی اور پتھراؤ پر کھیل کو کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا۔

اتوار کو یہاں پریما داسا میدان کے اندرایک پاکستانی فیلڈر کے قریب پتھر گرنے کے بعد کھلاڑی کچھ دیر کیلئے ڈریسنگ روم چلے گئے اور کھیل بیس منٹ تک معطل رہا۔

میزبان ٹیم پاکستان کے سکور 4-316 کے جواب میں 7-158 پر میچ بچانے کی کوشش کر رہی تھی، جب دنوں ٹیموں کے مداحوں کے درمیان تصادم پر پولیس کے خصوصی دستے پہنچے اور سکور بورڈ کے قریب دو سٹینڈز کو تماشائیوں سے خالی کرایا۔

میدان میں ہوئی ہلڑ بازی سے کسی کھلاڑی کو نقصان نہیں پہنچا جبکہ کسی گرفتاری کی فوری اطلاع بھی نہیں ملی۔ عینی شاہدین کے مطابق، پتھراؤ کی وجہ سے سٹیڈیم کے باہر کھڑی کچھ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad khan Yousafzai Jul 20, 2015 02:35am
یہ اچھی خبر نہیں یہ سنجیدہ مسئلہ ھے پاکستان کو چیمپئن ٹرافی سے نکالنے کی کوشش بھی ھوسکتی ھے بورڈ کو دورہ منسوخ نہیں ہا ادھورا. چھوڑنا نہیں کرنا چاہئے کھلاڑیوں کی حفاظت یقینی بنانی ھوگی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025