لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کوعبرت ناک شکست
لندن:آسٹریلیا نے لارڈز میں انگلینڈ کو 405 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر دوسرا ایشیز ٹیسٹ اپنے نام کر لیا۔
اتوار کو یہاں کھیلے گئے میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کو تاریخی 509 رنز کا ہدف ملا ۔ تاہم، میزبان ٹیم کے بلے باز وں کی ہمت 37 اووز میں ہی جواب دے گئی اور پوری ٹیم 103 پر پویلین لوٹ گئی۔
ٹیسٹ کرکٹ کی 138 سالہ تاریخ میں یہ نویں مرتبہ ہے جب ایک ٹیم کو 400سے زائد رنز سے فتح ملی۔
آسٹریلیا نے سیریز برابر کرنے والے اس میچ میں کامیابی کی داغ بیل پہلی اننگز میں 8-566 کے ساتھ ڈالی۔
اس اننگز کی خاص بات سٹیو سمتھ (215) اور کرس راجرز (173) کے بہترین ٹیسٹ سکور تھے۔
مختصر سکور کارڈ
Australia 566-8 dec (S Smith 215, C Rogers 173; S Broad 4-45) and 254-2 dec (D Warner 83, S Smith 58)
England 312 (A Cook 96, B Stokes 87; M Johnson 3-53, J Hazlewood 3-68) and 103 (M Johnson 3-27)
Result: Australia won by 405 runs












لائیو ٹی وی